روزانہ کی حدیث
« اِنَّ قَلِیلَ العَمَلِ مَعَ العِلمِ کَثِیرٌ وَ کَثِیرَ العَمَلِ مَعَ الجَهلِ قَلِیلٌ »
نهج الفصاحه ، حدیث 873
کار اندک که با بصیرت و دانش انجام گیرد بسیار است و کار بسیار که با نادانی صورت پذیرد اندک است .
  • تاریخ: 2012 مئی 24

اصول کی پابندی


           

عبد اللہ بن ابی ، منافقین کا سردار جس نےبظاہر کلمہ شہادت پڑھ کر امان حاصل کر رکھی تھی لیکن باطنی طور پر وہ رسول خدا کی مدینہ ہجرت اور اپنی حکومت کی بساط سمٹنے سے سخت رنجیدہ تھا اور اپنے دل میں رسول خدا اور اسلام کی نسبت عداوت پال رہا تھا۔اور اسلام کے دشمن یہودیوں کے ساتھ مل کر ، اسلام کے خلاف سازشوں اور پروپیگنڈوں میں بھر حصہ لیتا تھا۔ آنحضرت نہ صرف اس بات کی اجازت نہیں دیتے تھے کہ آپ کے اصحاب اسے اس کے عمل کی سزا دیں بلکہ مکمل احترام کےساتھ اس کےساتھ برتاو رکھتے تھے۔ اور بیماری کےوقت اس کی عیادت کرنے جاتے تھے۔

غزوہ تبوک سے پلٹتے وقت بعض منافقین نے آنحضرت کی جان لینے کے لیے سازش تیار کی کہ ایک گھاٹی سے گزرتے وقت آپ کی سواری کو گرایا جائے ، اس کے باوجود کہ سب منافقین نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے پیغمبر اکرم نے سب کو پہچان لیا لیکن اپنے اصحاب کے درمیان ان کا راز فاش نہیں کیا اور انہیں کسی قسم کی سزا دینےسے صرف نظر اختیار کیا۔ [1]



[1] صحیح بخاری، ج۵،ص۱۵۲۔

Copyright © 2009 The AhlulBayt World Assembly . All right reserved