• تاریخ: 2012 فروری 21

نوجوانی میں نوجوانوں کی مشکلات


           


الف:اپنی پہچان

اس زمانہ میں ایک نوجوان میں  مختلف اعتبار سے ،خاص طور پر جسمانی ، اجتماعی ، اقتصادی و۔۔۔ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور بہت سے موارد میں وہ رونما ہونے والے واقعات کے سلسلے میں علم وآگہی کے نہ ہونے کی وجہ سے اضطراب وپریشانی کا شکار ہوجاتا ہے اور وہ یہ پہچاننے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ کیا ہے اس کی حقیقت کیا ہے ؟ اسے اپنی زندگی میں کون سے راستے کا انتخاب کرنا چاہئے ؟ اور بالاخراسے اس کا ٹھکانا کہاں ہے ؟

 اس بنا پر یہ ایک ایسا زمانہ ہے جس میں وہ مختلف قسم کے روانی دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے اور اسے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو اسے صحیح راستے کی طرف ہدایت کریں۔

والدین کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اس زمانہ میں مکمل طور پر اس کی مدد کریں تاکہ وہ خود کو بہتر طریقے سے پہچانتے ہوئے اس مرحلہ سے آسانی سے گزر جائے ۔جب وہ اس مرحلہ سے آسانی سے گزر جائے گا تو وہ مستقل طور پر اپنی زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے آمادہ ہو جائے گا اور معاشرے میں ایک مستقل فرد کی حیثیت سے اس کی پہچان ہوجائے گی۔

ب:مذہبی اعتقادات

 اس زمانہ میں نوجوان کی ایک عمدہ مشکل یہ ہے کہ اسے بہت سے مذہبی اعتقادات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس زمانہ میں اسے مذہب کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ یہ ایسا زمانہ ہے جس میں ممکن ہے وہ تعلیم وتربیت کے نتیجہ میں بہترین دین کا انتخاب کرلے یا اس کے برعکس وہ سب سے پست دین کو اپنے لئے نمونہ قرار دے ۔کیونکہ اس زمانہ میں نوجوان اپنی گھریلو تمام چال وچلن کو بھول جاتا ہے اور وہ ہر گز انہین اپنے لئء نمونہ عمل قرار نہیں دیتا اور اگر کوئی مناسب  نمونہ اس کے لئے فراہم نہ کیاجائے تو وہ مذہبی اعتقادات کے سلسلے میں بھی مشکلات کا شکار بن سکتا ہے اور اس زمانہ کو ۱۴ سے ۲۰ سال کا زمانہ کہاجاتا ہے ۔

منبع:خانوادہ در اسلام    

Copyright © 2009 The AhlulBayt World Assembly . All right reserved