روزانہ کی حدیث
« اِنَّ قَلِیلَ العَمَلِ مَعَ العِلمِ کَثِیرٌ وَ کَثِیرَ العَمَلِ مَعَ الجَهلِ قَلِیلٌ »
نهج الفصاحه ، حدیث 873
کار اندک که با بصیرت و دانش انجام گیرد بسیار است و کار بسیار که با نادانی صورت پذیرد اندک است .
  • تاریخ: 2013 جنوری 28

سول اسلام(ص) اولاد فاطمہ زہرا ء ؑ کے باپ ہیں


           

 

 

اخرج الطبرانی ،عن عمرؓ ؛ قال: قال سول اﷲ [ص] : ((کل بنی انثی فان عصبتہم لابیہم ما خلا ولد فاطمۃ، فانی عصبتہم فاناابوہم))؂۱
طبرانی نے عمر ابن خطاب (۱)سے نقل کیا ہے کہ رسول نے فرمایا : ہر عورت کے بچوں کی نسل ان کے باپ کی طرف منسوب ہوتی ہے ،لیکن فاطمہ ؑ کی اولاد میری طرف منسوب ہے،بیشک میں ان کا باپ ہوں ۔(۲)


رسول خدا اولاد فاطمہؑ کے ولی اور عصبہ ہیں 
اخرج الحاکم عن جابر ،عن فاطمۃ الزہرا(س)؛ قال: قال سول اﷲ [ص]:(( کل بنی ام ینتمون الی عصبۃ الاولد فاطمۃ فاناولیہم واناعصبتہم))
حاکم نے جابر سے ، انھوں نے حضرت فاطمہ زہرا [ع]سے نقل کیا ہے کہ رسول نے فرمایا : ہر ماں کی اولاد اپنے باب کے خاندان کی طرف منسوب ہوتی ہے ،لیکن فاطمہ [ع] کی اولاد میری طرف منسوب ہے، میں ان کا ولی اور منسوب الیہ ہوں ہوں ۔(۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسناد و مدار ک کی تحقیق :
۱ ؂ الْعَصَبَۃ (بالتحریک) یہ عاصب کی جمع ہے جیسے طالب کی جمع طلبۃ، باپ کی جانب سے رشتہ داروں کو عصبہ کہا جاتاہے .
(۱) ابو حفص عمر بن الخطاب بن نفیل عدوی ؛ موصوف ہجرت کے چالیس سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے ، اور آپ نے ہجرت کے پانچویں سال اسلام قبول کیا ، ا و ر ۱۱ ؁ ہجری میں خلیفۂ اول کی حیثیت سے مسند نشین ہوئے ، اور تیرہ سال حکومت کی جس میں بہت سے ممالک پر فتحیابی حاصل کی ، اور ۲۳ ؁ ھ میں ابو لولو فیروز پارسی شخص کے ہاتھوں زخمی ہوئے ، اور تین دن کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دنیا سے چل بسے.
دیکھئے : صفوۃ ا لصفوۃ ج۱، ص۱۰۱۔ تاریخ طبری ج۲،ص ۱۸۷۔ 
(۲) مذکورہ حدیث حسب ذیل کتابوں میں بھی پائی جاتی ہے : 
المعجم الکبیر جلد ۱ ،ص ۱۲۴۔ کنز العمال جلد ۶،ص ۲۲۲۰۔ الصواعق المحرقۃ ص۱۸۵۔ ذخائر العقبی ص ۱۲۱۔
(۳) مذکورہ حدیث حسب ذیل کتابوں میں بھی پائی جاتی ہے : 
المعجم الکبیر ج ۱ ،ص ۱۲۴۔ کنز العمال ج ۶،ص ۲۲۲۰۔ تاریخ بغداد ج۱۲۱،ص ۲۸۵۔ مقتل الخوارزمی ج۲ ،ص۸۸۔ مجمع الزوائد ج۹،ص۱۷۲۔

ماخذ: کتاب "احیاء ا لمَیْتْ بفضائل اہل البیتْ [ع]" ,علامہ شیخ جلال الدین سیوطی 

ترجمہ ، محمد منیرخان ہندی لکھیم پوری .مجمع جہانی اہل البیت علیہم السلام 

 

Copyright © 2009 The AhlulBayt World Assembly . All right reserved